کراچی سے ٹھٹہ پکنک کے لیے جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق یہ حادثہ گھارو میں پیش آیا، جہاں کراچی سے ٹھٹہ کینجھر جھیل پکنک کے لیے جانے والی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریکسیو کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔