وفاقی کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خزانہ نے فنانس بل پر شرکاء کو بریفنگ دی۔
وفاقی کابینہ نے کچھ قوانین میں ترامیم کی بھی اصولی طور پر منظوری دی تاہم یہ ترامیم کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گیس کے ایک ایجنڈے سے متعلق بھی کمیٹی بنائے جائے گی جو سپریم کورٹ میں اپنی تجاویز پیش کرے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ کے اوپر بہت محنت کی گئی، وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس مرتبہ ایوان میں حکومتی ارکان کی تعداد قابل اطمینان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور حلیف جماعتوں کی بجٹ میں کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکرگزار ہوں۔