• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بولی وڈ فلم کیدر ناتھ پر لو جہاد کے فروغ کا الزام، ہندو انتہا پسندوں کا پابندی کا مطالبہ


  بولی وڈ اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کی ڈیبیو فلم’’ کیدرناتھ‘‘ پر ہندو انتہا پسندوں کالو جہاد کو فروغ دینے کا الزام ‘ فلم پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا ٹریلر ابھی ریلیز ہونا باقی ہے لیکن ٹیزر کے بعد ہندوں کے مذہبی پیشوا نے فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں لو جہاد کو فروغ دے کر ہندوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔

ہندو پیشوا کے مطابق فلم کے ہدایت کار ہیرو کے لیے کوئی ہندو نام نہیں ملا، اور فلم میں مقدس مقامات پر رومانوی سین عکسبند کرواکر ان مقامات کی توہین کی گئی ہے۔فلم آئندہ ماہ کی 7 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین