• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد 4 ملکوں کے دورے پر روانہ

افغان امن عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

دورے کے پہلے مرحلے میں وہ افغانستان جائیں گے اور افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں کا مقصد طالبان سمیت افغانوں کے درمیان امن مکالمے اور مذاکرات کے لیے پیش رفت کرنا ہے تاکہ پائیدار امن کی راہ ہموار ہوسکے۔

محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکا افغان تنازع کے سیاسی حل کے لئےعزم پر قائم ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پُر امن افغانستان علاقائی تجارت و ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

تازہ ترین