• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انسان کو خدا حافظ، پیش ہے ورچوئل نیوز اینکر


خبریں پڑھنے کی لئے اب انسانوںکی ضرورت نہیں رہی، چین نے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ورچوئل نیوز اینکر متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے ایک ورچوئل نیوز اینکر پیش کیا۔ ژنہوا نے دعوی کیا ہے کہ خبریں  پڑھنے والے یہ نیوز اینکرٹھیک اسی طرح خبریں پڑھ سکتے ہیں جس طرح سے کوئی پیشہ و راینکر کسی چینل پرخبریں پڑھتا دکھائی دیتا ہے۔

یہ اینکر ہو بہو انسانی شکل سے مماثلت رکھے گا، انسانی آواز میں انسان کی طرح ہی چہرے کے تاثرات پیش کرتا ہوا خبریںپڑھے گا۔

انگریزی بولنے والا یہ اینکر اپنی پہلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بولتا ہے،’ہیلو،آپ دیکھ رہے ہیں انگلش نیوز پروگرام۔‘

اس نے اپنی پہلی وڈیو میں کہا ’’میں آپ کو اطلاع دینے کے لئے مسلسل کام کروں گا کیونکہ میرے سامنے مسلسل ٹیکسٹ ٹائپ ہوتے رہتے ہیں۔ میں آپ کے سامنے اطلاعات کو ایک نئے طریقے سے پیش کرنے والا تجربہ لے کر آؤں گا۔

واضح رہےآنجہانی سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ نے بھی مرنے سے قبل دیئے گئے ایک انٹرویو میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خیال میں مکمل مصنوعی ذہانت کی ترقی انسانی نسل کا خاتمہ کر دے گی،ایک دفعہ انسانوں نے اسے بنا لیا تو اس کی ارتقا کا عمل خود ہی آگے بڑھتا رہے گا اور انسان اپنے سست حیاتیاتی ارتقاء کی وجہ سے اس کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔‘

تازہ ترین