• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، حمزہ شہباز نے بیان ریکارڈ کرا دیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں نیب میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔

حمزہ شہباز نے نیب میں رمضان شوگر ملز سے متعلق بھی بیان ریکارڈ کرایا۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لاہور میں واقع نیب کے دفتر میں ڈھائی گھنٹے تک موجود رہنے اور بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

نیب نے شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ اور سلمان شہباز کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آج طلب کیا تھا، جس کی وجہ سے حمزہ شہباز نیب لاہور کے دفتر پہنچے تھے۔

نیب کے دفتر پہنچنے پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے ناصرف نعرے بازی کی بلکہ حمزہ شہباز پر گل پاشی بھی کی۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کی نیب لاہورپیشی پر ان پر پھول کیوں نچھاور ہوئے، کیا وہ کشمیر فتح کرکے آئے تھے۔

تازہ ترین