• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے لیہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ ،4شہری زخمی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4شہری شدید زخمی ہوگئے،زخمی تشویشناک حالت میںاسپتال منتقل کردئے گئے،پاک فوج نے موثرجواب دیکردشمن کی توپوں کوخاموش کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے لیپہ سیکٹر کے سرحدی دیہاتوں بٹلیاں،غئی پورہ اوربجلدارپر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ۔جس کے نتیجےمیں چارشہری ظہیر، ناصر، منیر اور شوکت زخمی ہوگئے ،جن کا تعلق بجلدار اور بٹلیاں گاؤں سے ہے۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،بھارتی فائرنگ کے باعث لیپہ کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے مؤثر جواب دیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔
تازہ ترین