• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلی فورنیا، آگ میں جھلسے افراد کی باقیات نکال لی گئیں


کیلی فورنیا کا پیراڈائز آگ میں سلگ کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، ریسکیو ورکرز نےجان پر کھیل کر مرنےوالوں کی جھلسی باقیات نکال لیں۔

جنگلات میں لگی تباہ کن آگ سے جھلس کر ہلاک کئی افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، کیمپ میں بھڑکنے والی آگ نے کیلی فورنیا کے پیراڈائز قصبے کو راکھ کے ڈھیر میں بدلنے کے بعد یہ اب ڈیڑھ لاکھ ایکڑ پر پھیل گئی ہے۔

پیراڈائز قصبے کے وسط اور مضافات میں کچھ بھی باقی نہیں بچا، کئی روز سے بھڑکتے شعلوں سے لڑنے والے ریسکیو ورکرز کا کہنا ہے کہ جنگل کی آگ بہت دیکھی ہیں لیکن اتنی بدترین آگ پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

ذرائع کے مطابق آگ ساے اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ کئی لاپتہ ہیں۔

تازہ ترین