• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سندھ‘ پری انٹری ٹیسٹ میں 24ہزار امیدواروں کی شرکت

جامشورو (جنگ نیوز) جامعہ سندھ جامشورو میں تعلیمی سال 2019ءکے تحت بیچلر ڈگری پروگرامز میںداخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ جامعہ سندھ کے ٹیسٹنگ سینٹر کی جانب سے علامہ آئی آئی قاضی کیمپس جامشورو کے علاوہ اس کے ملحقہ تمام کیمپسز دادو، ٹھٹھہ، لاڑ کیمپس بدین، میرپورخاص، لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز میں بیک وقت لیا گیا، جس میں 5065؍ طالبات سمیت مجموعی طور پر 24ہزار ؍ امیدواروں نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے اپنی قسمت کو آزمایا۔ جامعہ سندھ کی انتظامیہ کی جانب سے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جن میں سیکورٹی، واک تھرو گیٹس، سیٹنگ ارینجمنٹ، اسٹیشنری، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، فوری طبی امداد، ڈاکٹرز و ایمبولنس کی موجودگی اور مختلف جگہوں پر ہیلپ ڈیسکس قائم کرنا شامل تھے۔
تازہ ترین