• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دبئی ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کا فیصلہ کن میچ بارش کی نذر، خواب ادھورا


ابوظہبی(جنگ نیوز)دبئی میں بارش کے باعث 7سال بعد نیوزی لینڈ سے ایک روزہ سیریز جیتنے کا موقع پاکستان کے ہاتھ سے چلا گیا،فرگوسن میچ جبکہ شاہین آفریدی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کےمطابق بابر اعظم کےشاندار 92رنز کی بدولت پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے انٹر نیشنل میں نیوزی لینڈ کو280رنز کا ہدف دیا،پاکستان کی جانب سے بابر اعظم کے علاوہ اوپنر فخر زمان نے مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی،حارث سہیل کو عماد وسیم کی جگہ پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ،انہوں نے59گیندوں پر60رنز بنائے،ان کی اننگز میں دو چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔حارث سہیل اور بابراعظم کی شراکت میں 108 رنز بنے اور اسی دوران دونوں بیٹسمینوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کی۔حارث سہیل نے مزاج کے برعکس جارحانہ انداز اپنایا،ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے8وکٹ پر279رنز بنائے۔بابر اعظم سنچری بنانے میں ناکام رہے،8رنز کی کمی سے وہ تیز اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں آئوٹ ہوگئے۔انہوں نے 100گیندوں کا سامنا کیا ،ان کی اننگز میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے۔فخر زمان نے77گیندوں پر65رنز بنائے انہوں نے 8چوکے مارے۔زخمی ہونے والے امام الحق کی عدم موجودگی میں فخرزمان کے ساتھ تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے اوپننگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 65رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ آؤٹ ہونیوالے پہلے بلے باز تھے جنہوں نے 19 رنز بنائے۔فخرزمان نے ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو 98 رنز پہنچایا اور اپنی نصف سنچری بھی بنائی، وہ 23اوورز میں گرینڈ ہوم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔جس کے بعد شعیب ملک 250 کے مجموعے پر صرف 18 رنز جوڑ کر ہینری کی وکٹ بن گئے۔ فہیم اشرف 5اور حسن علی 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سرفراز احمد نے آؤٹ ہوئے بغیر 1رن بنایا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فر گوسن نے45رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔

تازہ ترین