• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پاکستان کا خواب غریبوں کی بہبود کے بغیر شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا،صدر علوی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) روٹس ملینیم انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ اور جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام پاکستان کی سب سے بڑی سالانہ ٹیچر ڈیولپمنٹ کانفرنس کا انعقاد پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں ہوا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کانفرنس سے خطاب میں نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے اساتذہ سمیت معاشرے کے تمام شعبو ں سے تعلق رکھنے والے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا،نئے پاکستان کا خواب غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، نئے پاکستان کا سورج جلد طلوع ہوگا۔صدر مملکت نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر میں تعلیم،تربیت اور سخت محنت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کیلئے پاکستان تحریک انصاف پر عزم ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اب بھی دو کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ گھروں میں چائلڈ لیبر ایک جرم ہے اور گھروں پر کام کرنے والے بچوں کو سکولوں میں ہونا چاہئے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حقیقی تبدیلی چند سالوں میں نظر آئیگی۔ تعلیم میں جدت ترقی کی نئی راہیں کھولتی ہیں۔ صدرمملکت کے ہمراہ خاتون اول ثمینہ علوی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے پاس بہت اچھے اساتذہ موجود ہیں، اگر وہ بچوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت اچھے ماحول میں فراہم کریں تو پاکستان دنیا میں ایک نیا مقام پا سکتا ہے۔ صدر مملکت نے بچوں کو اعلی تعلیم مہیا کرنے پر ٹی ایم ای کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ٹی ایم ای ایسا کام کرکے ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے منعقدہ گیارہویں سالانہ کانفرنس میں چاروں صوبوں کے اکیس شہروں سے تقریباً ایک ہزار اساتذہ نے شرکت کی۔ کانفرنس سے قومی اور بین الاقوامی مقررین نے خطاب کیا جن میں پاکستان میں انگریزی زبان کےاساتذہ کی سماج کے بانی عباس حسین، معروف پروفیسر پرویز ہودبھائی، سی ای او سکول آف لیڈرشپ عمیر جالیاوالا، جیو سٹریٹیجک تجزیہ نگار سید طلعت حسین، ازمہ یوسف، شازیہ خاور سمیت چیف آپریٹنگ آفیسر روٹس ملینیم ایجوکیشن چوہدری فیصل مشتاق، چیف آپریٹنگ آفیسر آمنہ فیصل شامل ہیں۔ پاکستان میں انگریزی زبان کےاساتذہ کی سماج کے بانی عباس حسین نے اپنی خطاب میں کہا کہ اچھے اور قابل اساتذہ مستقبل کے اور بھی اچھے اساتذہ پیدا کرتے ہیں۔
تازہ ترین