• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاسم سوری کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کی نماز جنازہ گزشتہ روزجامعہ مسجد چلتن ہائوسنگ اسکیم میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب، سینیٹر نصیب ا للہ بازئی، صوبائی وزراء ضیاء اللہ لانگو، میر نصیب اللہ مری سمیت اعلیٰ بیورو کریسی کے نمائندے، وکلاء ، پارٹی کارکنوں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں مرحومہ کی تدفین کینٹ قبرستان میں کردی گئی۔ مرحومہ کی فاتحہ خوانی سوری ہائوس چلتن ہائوسنگ میں ہوگی۔
تازہ ترین