• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہاں کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ، نسوار پر پابندی لگ گئی؟

خیبرپختون خوا کے محکمۂ اعلیٰ تعلیم نے صوبے بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سگریٹ اور نسوار کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

محکمۂ اعلیٰ تعلیم خیبرپختون خوا کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کے پی کے کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ اور نسوار کے نقصانات کے حوالے سے ہفتے وار آگاہی سیشن منعقد کئے جائیں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق کالجوں اور یونیورسٹیز کے اساتذہ اور دیگر عملے پر بھی ہوگا۔

تازہ ترین