• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیاسائنسی علم سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھائے ،یونیسکو

پیرس(اے پی پی)یونیسکو کی نمائندہ خصوصی برائے سائنس و ترقی اور اردن کی شہزادی سمعیہ بنت الحسن نے یونیسکو کے ہیڈ کوارٹرز میں عالمی یوم سائنس امن و ترقی 2018کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد سائنس کے اہم کردار کو اجاگر کرنا اور عصر حاضر کے سائنس سے متعلق اہم مسائل پر عوامی بحث و مباحثہ کرنا ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام معاشروں میں ان کوششوں کو فروغ دینا ہے کہ لوگ سائنسی علم کے فوائد سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھا سکیں انہوں نے سائنس سے مربوط انسانی حقوق کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اردن نے گزشتہ سال عالمی یوم سائنس برائے امن و ترقی کا اہتمام کیا تھا جو سائنس برائے ترقی کے موضوع کے تحت عالمی سائنس فورم 2017کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے سائنسی ترقی کے فروغ کے سلسلے میں اردن اور یمن کے نوجوانوں کی عزم کی بھی تعریف کی۔
تازہ ترین