• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو کے ریٹائرڈملازم کے بیٹے کوبھرتی کرنے کا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے پیسکو کے ریٹائرڈملازم کے بیٹے کو اس کی قابلیت کے مطابق محکمے میں بھرتی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ‘عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز دانیال اسدچمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرنوید کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار کاوالدخان محمدپیسکومیں ملازم تھا جو1996ء میں ملازمت سے ریٹائرہوا اور درخواست گزار نے ریٹائرڈملازمین کے بچوں کے کوٹے کے تحت ملازمت کیلئے درخواست دی تاہم اتنے سال گزرنے کے باوجود درخواست گزار کو بھرتی نہیں کیاجارہا فاضل بنچ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پر درخواست گزار کو اس کی قابلیت کے مطابق پوسٹ پربھرتی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔
تازہ ترین