• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانےمیں کیچپ کیوں نہیں، خواتین نےمینیجرکی پٹائی کردی


کیلیفورنیا کے شہر Santa Anaمیں ایک انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ اس وقت میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جب وہاں آنیولی خواتین ہوٹل مینیجر سے ہاتھا پائی کرتی دکھائی دیں ۔

کھانے میں کیچپ کا ساشے نہ ہونے پر یہ خواتین غصے سے لال پیلی ہو گئیں اور مینیجر پر چڑھ دوڑیں۔

خاتون مینیجر گاہکوں کو سمجھانے اور روکنے کی کوشش کرتی رہیں تاہم ناکام ہو گئی۔

یہ تمام مناظر ریسٹورنٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئے اور پولیس نے ان خواتین کی تلاش شروع کرد ی ہے۔

تازہ ترین