پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوکی تقریر کے دوران پی ٹی آئی نے شور مچا کر ماحول خراب کیا۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایوان میں غنڈا گردی کرنے آتی ہے، انہیں عوام سے غرض نہیں، 9 مئی میں ملوث ٹولے کو ایوان کا ماحول خراب کرنے نہیں دیں گے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایوان میں کسانوں کےلیے آواز اٹھائی، بلاول بھٹو نے کسانوں کے معاشی قتل پر حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب اور پسے ہوئے طبقے کی بات کی ہے، آج بھی چیئرمین پیپلز پارٹی نے لوگوں کو در پیش مسائل پر بات کی۔