• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک پاکستانیوں کو دودھ دینے والی گائے سمجھا جاتاہے

مسلم لیگ ن سعودی عرب کےچیئرمین چوہدری اکرم نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم چالیس لاکھ پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہے ہیں لیکن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حکومت نے ہمیشہ صرف دودھ دینے والی گائے ہی سمجھا ہے۔ پاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن سعودی عرب کےچیئرمین چوہدری اکرم نے جدہ میں لیگی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیےاوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن کا ادارہ قائم کیا گیا لیکن اس کی ممبرشپ کے لیے سفارشیں کرانا پڑتی ہیں جبکہ آوورسیز پاکستان کے نام پر قائم اسکولوں میں بھی مقامی بچوں کو سفارش کے زریعے داخلہ دے دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے داخلوں کے لیے پریشان پھرتے ہیں ،،ماضی میں بیرسٹر امجد ملک جو فاونڈیشن کے لیے بہترین خدمات انجاد دے رہے تھے انھیں موجودہ حکومت نے عہدے سے ہٹاکر زیادتی کی ہے۔ اگر حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ ہے تو اسے ہمارے اصل مسائل پر توجہ دینا ہوگی۔

اس موقع پر ن لیگ سعودی عرب کے صدر ملک منطور حسین اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مشترکہ مسائل کو حکومت کے سامنے پیش کرکے حل کروانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جاسکے۔

اس موقع پر ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور آوورسیز کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود کی قیادت میں ن لیگ سعودیہ عرب کے ساتھ مل کر آوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر تقریب کے میزبان اور ن لیگ جد ہ کے انفارمیشن سیکریٹری رانا ذوہیب نے ن لیگ جاپان کے وفد کو جدہ میں خوش آمید کہتے ہوئے اس بات کو سراہا کہ دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے ۔

تقریب سے ن لیگ جدہ کے جنرل سیکریٹری عرفان سدرہ ، ن لیگ جدہ کے صدر ملک شوکت اعوان ن لیگ سوشل میڈیا سیل سعودیہ کے صدر رانا شوکت اور سینءر رہنما چوہدری ندیم سمیت بڑی تعداد میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین