پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ بہت جلد طاقتوں کو احساس ہوگا کہ ملک عوام کے اصل نمائندے چلاسکتے ہیں۔ عوام پر تھوپے گئے نمائندے ملک نہیں چلا سکتے۔
بدین میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹر شوق سے بنا جاسکتا ہے، لیکن لیڈر بننا آسان کام نہیں ہوتا، سمجھ آرہی ہے، کون کون،کہاں کہاں، کیامدد کررہا ہے، کاش ہمارےدور میں بھی اتنی مدد ہوتی تو ہم بھی خوش ہوتے ۔
آصف زرداری نے کہا کہ اسلام آباد والوں کو سوچنا چا ہیے کہ انسان ذات کی قیمت ہے، پاکستان انسانوں اور عوام نے بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کےحق پرڈاکہ نہیں ڈالتے، ہمارے وقت میں سب کچھ اچھا تھا، ہم اسلام آباد کے حق میں لڑنے والوں میں سے ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ طاقتور لوگ جتنا بھی اسپورٹس مین کی مدد کرلیں کچھ نہیں ہوگا، ہمیں سب کچھ سمجھ آرہا ہے، ان سے بہتر ہماری حکومت تھی ۔