• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی،واپڈا نے کے آرایل کو ایک اننگز سے ہرادیا

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ رائونڈ میں واپڈا نے کے آر ایل کو اننگز اور24 رنز سے شکست دے دی۔ جمعرات کو میچ کے تیسرے دن اسٹیٹ بینک گرائونڈ میں ناکام ٹیم دوسری اننگز میں 162رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ زاہد منصور نے چار اور وقاص مقصود نے تین وکٹ حاصل کئے۔ سائوتھ اینڈ کلب میں پشاور ریجن نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر212رنز بنائے تھے۔ کراچی وائٹس نے پہلی اننگز میں338رنز بناکر26 رنز کی برتری حاصل کی تھی ۔ انور علی81رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ یو بی ایل کمپلکس میں سوئی سدرن گیس کے خلاف حبیب بینک کو شکست کا سامنا ہے۔ دوسری اننگز میں سوئی گیس کی ٹیم نے اننگز380رنز پر ڈیکلیئر کردی اور بینک کو جیت کے لئے317رنز کا ہدف دیا۔ فواد عالم نے85اور عمر امین نے77رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں حبیب بینک نےدو وکٹ پر بارہ رنز بنائے تھے۔ 
تازہ ترین