• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، 11پولیس افسران کی خدمات وفاقی حکومت کو واپس ،4ڈی ایس پی تبدیل

لاہور (کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹر سے) آئی جی پولیس پنجاب نے چار ڈی ایس پی تبدیل کر دئیے ہیں۔ شمس الدین کو لاہور سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سپیشل برانچ بہاولپور، راشدہ بی بی کو لاہور سے ڈی ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد، لیاقت علی کو سپیشل برانچ خانیوال ،نصراللہ خان کو لاہور سے ڈی ایس پی سپیشل برانچ ملتان تعینات کیاگیا ہے۔ حکومت پنجاب نے دو ڈی آئی جیز سمیت 11پولیس افسران کی خدمات وفاقی حکومت کو واپس کردی ہیں۔ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویثرن لاہور شوکت عباس،ڈی آئی جی سرفراز احمد فلکی ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویثرن لاہور ،ایس ایس پی محمد کاشف ،ایس ایس پی ناصر مختار راجپوت ، ایس ایس پی عمران یعقوب ،ایس ایس پی عثمان اکرم گوندل ،ایس پی جعفر عباس ،ایس پی ذوالفقار احمد او رایس پی محمد آصف خان کی خدمات ایسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے سپرد کرنے اور انہیں پنجاب سے ریلیو کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔
تازہ ترین