• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاشقجی قتل میں مبینہ ملوث 17 سعودیوں پرپابندی عائد

امریکانے سعودی صحافی خاشقجی کےقتل میں مبینہ طور پر ملوث 17 سعودیوں پرپابندی لگادی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل تمام افراد زیرحراست ہیں۔

سعودی ڈپٹی انٹیلی جنس احمدالعسیری کانام بھی پابندی کی فہرست میں شامل ہے جن کو پہلے ہی عہدےسےہٹادیاگیاہے۔

یاد رہے کہ اکتوبرکی دو تاریخ کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

ترک پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ جمال خاشقجی کو سعودی سفارت خانے میں قتل کر دیا گیا ہے تاہم سعودی حکام کی جانب سے پہلے تو اس الزام کی سختی سے تردید کی گئی تاہم بعد ازاں سعودی حکام نے جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کر دی۔

تازہ ترین