• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جامشورو ایل پی جی پلانٹ مالک ڈیڑھ ارب جمع کرائے‘‘

سپریم کورٹ نے جامشورو ایل پی جی پلانٹ کے مالک کو 8 ہفتوں میں ڈیڑھ ارب روپے جمع کرانےکا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پلانٹ بند ہوتا ہے تو ہو جائے ، پرواہ نہیں، پلانٹ چلانے سے پہلے ایس ایس جی سی کو رقم ادا کی جائے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جامشورو ایل پی جی گیس پلانٹ کی بندش کے معاملے پر سماعت ہوئی ،عدالت نے پلانٹ کے مالک اقبال زیڈ کو ڈیڑھ ارب جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عوامی مفاد کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں کریں گے، کسی دور میں اقبال زیڈ کی چلتی تھی اب قانون کی حکمرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا مفاد اس میں ہے کہ اقبال زیڈ گھربیچ کر بھی قرض ادا کرے، اس کےبعد پلانٹ کھولنے کی جازت دیں گے ۔

پلانٹ کے مالک اقبال زیڈ نے اپنے بیان میں استدعا کی کہ وقت دیا جائے ،دو ماہ میں ادائیگی کر دیں گے، چیف جسٹس نے کہا اقبال زیڈ نے چھ سال سے حکم امتناعی لے کر کروڑوں کما لیے ہیں۔

تازہ ترین