• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ایک ارب درخت لگے ہیں تو درجہ حرارت کتنا کم ہوا؟‘

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل  سے استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا میں 1 ارب درخت لگائے گئے،اس سے درجہ حرارت کتنا کم ہوا؟

سینیٹ اجلاس کے دوران ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ ایران میں 50 کروڑ درخت لگے تو وہاں درجہ حرارت میں 4 ڈگری کمی ہوئی،لیکن خیبرپختونخوا میں 1 ارب نئے درخت لگنے کے باوجود درجہ حرات کم ہونے کے بجائے بڑھ گیا ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا،1 کروڑ درخت لگانے سے وہ اس فہرست سے نکل گیا۔


سموگ کے مسئلے پر توجہ دلائو نوٹس پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ تیل سے چلنے والے 13 پاور پلانٹس کو وقتی طور پر بند کیا ہے تاکہ اخراج کو کنٹرول کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں فصل جلانے پر پابندی عائد کی ہے، جو اس کی خلاف ورزی کرےگا اس حوالے سے 100 سے زائد ایف آئی آر کاٹی ہیں جبکہ لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے 50 لاکھ روپے جرمانہ لیا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اسلام آباد میں 28 سے 30 ہزار بچے جو اسکول نہیں جاتے ان کو اسکول لے جانے کا پروگرام شروع کر رہے ہیں۔

سینیٹ نے انتخابات ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا، بل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں بنچ میں ممبران کی تعداد 3 سے کم کرکے 2 کر دی گئی۔

تازہ ترین