• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن

لاہور(خصوصی نمائندہ) بیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کے85اراکین پر مشتمل وفد نے 90شاہراہ قائد اعظم کا دورہ کیا ۔ ورکشاپ کے شرکاء کو پنجاب میں تعلیمی اصلاحات، ڈویلپمنٹ کے منصوبوں اور گڈ گورننس میں انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہاکہ تعلیم موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ معیاری تعلیم کی فراہمی ماضی میں حکومتوں کی ترجیح نہیں رہی۔ وفاقی سطح پر اردو کو بطور تعلیمی زبان رائج کرنے کے حوالے سے اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔ تمام پہلوؤں کو جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے باقاعدہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی ۔ ماضی میں ون مین شو کی وجہ سے موجودہ وزیر اعلیٰ کے اختیارات پر میڈیا میں بات کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے صوبہ کے مختلف علاقوں میں وسائل کی تقسیم کے حوالے سے انصاف نہیں کیا ۔پنجاب کے پسماندہ علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے جامع پروگرام پر عمل کیا جا رہا ہے ۔ صوبہ میں میگا پروجیکٹس کی تکمیل کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہو ئے چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے جلد بازی میں شروع کئے گئے پراجیکٹس کی لاگت میں بے پنا اضافہ ہو گیا ہے۔ اورنج لائن منصوبے کی لاگت 250ارب تک پہنچ گئی ہے جبکہ منصوبہ 30 جون تک مکمل ہو گا۔ ۔ چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حببیب الرحمان گیلانی نے شرکاء کو بتایا کہ دس ارب روپے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے مستحق طلبا کی تعلیم پر خرچ کئے جائیں گے۔ ۔ انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اینڈ ریسرچ انالیسز(ISRAA) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد سمریز سالک نے شرکاء کو بتایا کہ ہمارا تعلیمی نظام معیاری تعلیم فراہم نہیں کر رہا ۔
تازہ ترین