• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کی طلب کم ہونے پر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

لیسکو حکام کے مطابق ایئر کنڈیشنر اور پنکھے بند ہوتے ہی بجلی کی طلب نصف رہ گئی ہے اس لیے لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔

بجلی کی طلب 5 ہزار میگاواٹ روزانہ سے کم ہو کر 2 ہزار 400میگا واٹ پر آ گئی ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق دور دراز دیہی علاقوں میں جہاں بجلی چوری زیادہ ہے اورلائن لاسز کی کیٹیگری چار اور پانچ ہے وہاں تین گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا گیا ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق گرمیوں میں شہریوں نے بجلی کا بے جا استعمال نہیں کیا اس لیے لوڈشیڈنگ کم ہوئی۔

تازہ ترین