• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

”ڈونکی کنگ“غیر معمولی فلم ہےشعیب منصور،کامران خان


کراچی (محمد ناصر) سپر ہٹ کلاسک فلم ”خدا کے لئے، بول اور ورنہ“ کے ہدایتکار شعیب منصور کو بھی ڈونکی کنگ بہت پسند آئی۔ فلم دیکھنے کے بعد شعیب منصور نے بتایا کہ ”ڈونکی کنگ“ بہت بڑا اور غیر معمولی کام ہے، ایمانداری کی بات ہے میں حیران ہوں کہ پاکستان میں بھی ایسا کام ہوسکتا ہے۔ اس فلم کا کام میری توقعات سے بڑھ کر ہے۔ شعیب منصور نے ڈونکی کنگ بنانے والی پوری ٹیم کو شاباش بھی دی۔ سینئر صحافی، تجزیہ کار اور اینکر کامران خان نے کہا کہ ”ڈونکی کنگ“ حیرت انگیز اور ناقابل یقین ہے، فلم کی پروڈکشن بہت اچھی اور اسکرپٹ بھی ذہانت سے بھر پور ہے۔ فلم میں بہت سی انٹرٹینمنٹ ہے جس سے میں پوری طرح لطف اندوز ہوا۔ دوسری طرف فلم کے ہیرو ”منگو“ نے ریکارڈز کی برسات کردی ہے۔ فلم کا ٹریلر یو ٹیوب پر 51 لاکھ ہٹس کے ساتھ سال کا سب سے مقبول ٹریلر قرار دیا گیا ۔ فلم کا ٹائٹل سونگ بھی یوٹیوب پر ایک کروڑ بار دیکھا گیا ہے۔ جیو کی پہلی اینی میٹڈ فلم مقبولیت میں بھی سب سے آگے نکل گئی ہے جو چھٹے ہفتے بھی ہاؤس فُل شوز کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اتوار کو بھی پورا خاندان اپنی چھٹی سنیما گھر میں اس فلم کے ساتھ منانے کو تیار ہے۔ عوام کیلئے کیلئے ایک اور خوشخبری یہ سامنے آئی ہے کہ اب ڈونکی کنگ کے مقبول گیت”ڈونکی راجہ“ کو اپنے موبائل پر بطور رنگ ٹون سیٹ کی جاسکتا ہے ۔ دوسری جانب گذشتہ دِنوں اسپیشل بچوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی شو کا اہتمام کیاگیا ۔ اسپیشل بچے اپنے پسندیدہ کردار کو دیکھ کر مسلسل ہنستے اور مسکراتے رہے۔ اِن بچوں نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں گدھا بادشاہ بنا تو ہمیں بہت اچھا لگا ، ہمیں یہ فلم بہت ہی اچھی لگی ہے۔ اسپیشل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو تفریح کے مواقع کم ہی ملتے ہیں ، ہم جیو کے شکر گزار ہیں جو بہت ہی شاندار فلم سامنے لائے ہیں۔ جیوفلمز اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز کے تعاون سے ملک بھر میں ریلیز ہونے والی فلم کا بزنس 20کروڑ کے قریب پہنچ رہا ہے۔

تازہ ترین