• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی عمارتوں کاسروے کرنے کیلئے 16ٹیمیں تشکیل

لاہور(خصوصی رپورٹر ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے شہر کے نئے ماسٹر پلان اور کمرشلائزیشن پالیسی کی تیاری کے لئے مربوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے اور اس مقصد کے لئے لاہور کی عمارتوں کا سر وے کرنے کے لئے 16ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ایل ڈی اے کی ٹیموں نے اربن یونٹ کے تعاون سے ضلع لاہور کا لینڈ یوز سروے شروع کر دیا ہے جس کے دوران ہر پراپرٹی کے حوالے سے ڈیجیٹل ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔اس مقصد کے لئے خصوصی سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے۔سروے کے دوران کسی پراپرٹی کے اندر پارکنگ کی سہولت اور تعمیراتی قواعد کی پابندی یا خلاف ورزی کی موجودہ صورتحال وغیرہ کے بارے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ۔
تازہ ترین