• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی سے معاشرتی برائیوں میں اضافہ ہوگا، جمعیت

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤںحاجی نورگل خلجی،حکیم حبیب اللہ،عبدالوہاب آغااورحیم الدین ایڈووکیٹ نے پنجگورمیں محمدعالم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قاتل کوتو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ اس کاسہولت کارابھی تک گرفتارنہیں ہو سکا ۔انہوں نے کہاکہ جمعیت کے پروگرام میں ہرظالم سے بغاوت اورہرمظلوم کی حمایت شامل ہے ہمارے معاشرے میں جرائم پیشہ عناصرکی پشت پناہی سے معاشرتی برائیوں میں اضافہ ہورہاہے انہوں نے کہاکہ محمدعالم کے معصوم بچوں،ان کی بوڑھی ماںاوربہنوں کااب کون سہارابنے گاانہوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیاکہ وہ محمدعالم کے خاندان کوانصاف فراہم کریں اور قاتلوں وسہولت کاروں کوقرارواقعی سزادی جائے۔نہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے بااثرافرادکے کہنے پرمحمدعام کے قاتلوں کورہاکرنے کی کوشش کی تواس کے خلاف قانونی لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔
تازہ ترین