• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آبادایسٹ چودھری ممتاز حسین نے ہفتہ کواڈیالہ جیل کادورہ کیا۔سول جج اسلام آبادجوادحسین عادل اوراسسٹنٹ کمشنراسلام آبادسعدبن اسدبھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے خواتین وارڈ،نوعمروارڈ،اسیروں کے کچن ،جیل ہسپتال ،بی کلاس اوربیرکس کادورہ کیااوراسیروں کے مسائل سنے۔ جیل حکام کے مطابق سیشن جج نے معمولی نوعیت کےمقدمات میں گرفتار 4 اسیروں کو ذاتی مچلکے پر رہائی بھی دلوائی۔
تازہ ترین