• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی سخت شرائط،نرمی سے انکار،پیکیج کیلئے فیصلہ کن مذاکرات آج سے شروع

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) آئی ایم ایف سے مالیاتی پیکچ پر امور طے کرنے کے لیے مذاکرات کا فیصلہ کن دور آج سے شروع ہوگا ، وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم 22نومبر تک سفارشات مرتب کریگی، شرائط میں نرمی کیلئے بات چیت جاری ہے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے قرض کے لیے سخت شرائط پیش کی ہیں اور ان شرائط میں نرمی کے لیے تیار نہیں،آئی ایم ایف مشن کا متعلقہ پاکستانی حکام سے اتوار کو بھی مذاکرات کا دور ہوا ، وزارت خزانہ کے مطابق شرائط میں نرمی کیلئے بات چیت جاری ہے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی ) میں تبدیلی ، اپوزیشن کےساتھ میثاق معیشت ، خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کی نجکاری ،روپے کی قدر میں کمی ،شرح سود بڑھانے، توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کے خاتمے، بجلی اور گیس کی سبسڈی ختم کرنے اور مالیاتی خسارے میں کمی، ریونیو ہدف کے حصول کیلئے مزید ٹیکس عائد کرنےسمیت متعدد شرائط پیش کی ہیں ، آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ اپوزیشن کو قائل کر کے قومی مالیاتی کمیشن میں تبدیلی کی جائے اور صوبوں کے حصے میں کمی کی جائے ، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے بڑے پیمانے پر عملی اقدا مات کیے جائیں ، آئی ایم ایف کی ٹیم سات نومبر سے پاکستان کےد ورے پر ہےا ور مالیاتی پیکچ کیلئے پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال ، ریو نیو ، سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری سمیت دیگر ما لیا تی امور پر متعلقہ اداروں کے ساتھ مذاکرات کیے جبکہ مالیاتی پیکچ کو حتمی شکل دینے کے لیے فیصلہ کن مذاکرات آج پیر سے وزارت خزانہ میں شروع ہونگے آئی ایم ایف کی ٹیم 22نومبر تک مذاکرات مکمل کرکے اپنی سفارشات مرتب کر لے گی، وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے شرائط میں نرمی کیلئے بات چیت ہورہی ہے اور توقع ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے ۔

تازہ ترین