• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآنی تعلیمات سے دنیا اور آخرت میں ترقی ممکن ہے،راشد حفیظ

راولپنڈی (جنگ نیوز) قرآن مجیدکی تعلیم مسلمانوں کے لئے بہترین تحفہ ہے۔ ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کے لئے اللہ کی طرف سے بہترین انعام ہے ۔ ہم قرآن کریم کی تعلیمات سے دینا اور آخرت میں ترقی کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی صوبائی وزیرخواندگی و غیر رسمی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے گزشتہ روزنجی سکول سسٹم کے زیر اہتمام قرآن مجید حفظ کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب میں کیا۔ 140 حفاظ کے اعزاز میں تقریب راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوئی۔ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن ایم پی اے واثق قیوم عباسی نے کہا کہ تمام حفاظ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے دنیا میں ایک بہترین عمل اپنے ساتھ کیا ہے ۔ تقریب سے ،ڈائریکٹر سکول ملک اظہر محمود و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین