• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی کے طلبہ پر جعلی ریفنڈ ای میلز کی یلغار

لندن( پی اے ) ایچ ایم ریونیو اورکسٹمز نے متنبہ کیاہے کہ گزشتہ ماہ یونیورسٹی کے طلبہ پر جعلی ریفنڈ ای میلز کی یلغار کاسامنا رہا،ایک تخمینے کے مطابق بینکنگ اورذاتی تفصیلات چرانے کیلئے ہزاروں طلبہ کو نشانہ بنایاگیا،جعل ساز پکڑ میں آنے سے بچنے کیلئے ac.uk کی ای میل استعمال کررہے ہیں جو اصلی معلوم ہوتی ہے،ایچ ایم آر سی نے کہاہے کہ حقیقی ریفنڈ کیلئے کبھی بھی ای میل، ٹیکسٹ یا وائس میل استعمال نہیں کی جاتی، وزارت خزانہ کے مالیاتی امور کے سیکریٹری میل سٹرائیڈ کاکہناہے کہاگرچہ ایچ ایم آرسی انٹرنیٹ سکینڈل کے خلاف کریک ڈائون کی بھرپور کوشش کررہاہے لیکن کرمنلز کو ذاتی معلومات چرانے سے روکنا آسان نہیں ہے اس لئے تمام طلبہ کو مشورہ دیاجاتاہے کہ وہ ہوشیار رہیں اس سے ان کی بھاری رقم بچ جائے گی۔ٹیکس اتھارٹی کاکہناہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ایک ایسا ٹیکس سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں اس بڑی تعداد اور سطح پر براہ راست طلبہ کونشانہ بنایا گیا ہے۔ٹیکسوں سے متعلق دوسرے سکینڈلز کی طرح جعل ساز ایچ ایم آرسی ،گوو،یوکے کے مکمل نام یا کریڈٹ کارڈ برانڈنگ کے ذریعہ میسیج دیتے ہیں جس کامقصد ٹیکس ریفنڈ ظاہرکیاجاتاہے اس طرح کی ای میل میں متعلق فرد کے ای میل کا بار بار اندراج کیاجاتاہے۔اگر شکا ر پھنس جائے تو وہ ایک لنک پر کلک کرتاہے اور اپنی بینکنگ اورذاتی معلومات درج کردیتاہےاس طرح جعلساز ان معلومات کی بنیادپر متعلقہ فرد کے بینک اکائونٹ سے رقم چرا سکتے ہیں۔
تازہ ترین