• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی سفارشات منظور، 8 سروس گروپوں کے 23 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ہا ئی پاور سلیکشن بورڈ کی سفا رشات منظور کر لی گئی ہیں۔8 سروس گر وپوں کے 23 افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دیدی گئی ہے،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ترقی پا نے والوں کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور متعلقہ وزارتوں کو بھیج دی گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی سفارش پر ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج وزارت اطلا عات اور انفا رمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے سینیئر ترین افسرشفقت جلیل کو گریڈ 22میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ہے۔ان کی ترقی چونکہ انفارمیشن گروپ کے کیڈر کی پوسٹ پر کی گئی ہے اس لئے وزارت اطلا عات و نشریات نے ان کی ترقی کا نو ٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ وہ اس سے قبل ڈی جی پی بی سی ، ڈی جی ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ ، پی آئی او سمیت کئی اعلیٰ عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔گریڈ 22میں ترقی کے بعد اب وہ وفا قی سیکر ٹری بن گئے ہیں ۔پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے 7 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں عمران احمد ، شفیق الر حمنٰ ر انجھا ،محمد خان ، سا جد یو سفانی ، ڈ اکٹر جمال ناصر ، طارق نجیب نجمی شامل ہیں۔ پو لیس سروس کے ڈ اکٹر محمد نعیم خان اور حسین اصغر کو ترقی دی گئی ہے۔ سیکر ٹیر یٹ گرو پ کے افسر محمد نعیم کو ترقی دی گئی ہے۔ فارن سروس کے 7 افسروں ندیم ریاض احمد ، جوہر سلیم ، سید حسن رضا ، غلام دستگیر ، امتیاز احمد ، عبد السالک خان اور تصور خان کو ترقی دی گئی ہے۔ سید حسن رضا اس وقت ایڈیشنل سیکر ٹری ( ایم ای ، او آئی سی اور لیگل ) ہیں ۔ انہیں ترقی دے کر انہی شعبوں کا سپیشل سیکرٹری لگا د یاگیا ہے۔ان لینڈ ر یو نیو سروس کے دو افسروں میاں سعید اقبال اور حافظ محمد علی اندھر کو ترقی دی گئی ہے۔ ایف بی آر نے ان کی ترقی کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پا کستان کسٹم سروس کے محمد جا وید غنی اور فضل یزدانی خان کو ترقی دی گئی ۔ ایف بی آر نے ان کی ترقی کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اکا نو مسٹ گروپ کے سید اعجاز علی شاہ واسطی کو ترقی دی گئی ہے۔دریں اثنا ء ایگز یکٹو ڈ ائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پا پولیشن اسٹڈیز اور سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ 22 کے افسر پر ویز احمد جو نیجو کو تبدیل کرکے وفا قی سیکر ٹری اوورسیزپا کستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور متعلقہ وزارتوں نے تر قیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سرو س کے گریڈ اکیس کے افسر اور ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر وگلگت بلتستان شفیق الر حمنٰ کو گریڈ با ئیس میں ترقی دے کر سپیشل سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ایم ڈی پاسکو اور پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر محمد خان کو گریڈ با ئیس میں ترقی دے کربدستور ایم ڈی پا سکو برقرار رکھاگیا ہے۔سپیشل سیکر ٹری داخلہ اور گریڈ اکیس کے افسر ڈاکٹر عامر احمد کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر بدستور بدستور سپیشل سیکرٹری داخلہ برقر ار رکھا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکر ٹری آئی ٹی ڈ اکٹر جمال ناصر کو گریڈ با ئیس میں ترقی دے کرسیکر ٹری وفا قی محتسب سیکر ٹر یٹ لگا یا گیا ہے۔خیبر پختونخواہ میں تعینات پو لیس سروس کے گریڈ اکیس کے افسر محمد نعیم خان کو ترقی دے کر آئی جی پولیس آ زاد جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ پنجاب میں تعینات پو لیس سروس کے گریڈ اکیس کے افسر حسین اصغر کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر بدستور پنجاب میں ہی تعینات رکھا گیا ہے۔ وہ ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب ہیں۔ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج اوورسیز پا کستانیز ڈویژن اور پاس کے گریڈ اکیس کے افسر محمد آصف کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیبر پختونخواہ مین تعینات پا س کے گریڈ سترہ کے افسر رومان برانہ کو پنجاب تبدیل کیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسر نذ یر اھمد کو ڈپٹی سیکر ٹری کابینہ ڈویژن لگا یا گیاہے۔ایف بی آر میں تعینات سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسر قاسم خان خٹک کو ڈی ایس بین الصو بائی رابطہ ڈویژن لگا یا گیا ہے۔تقرری کے منتظر گریڈ انیس کے افسر محمد صلاح الدین کو ڈی ایس پاور ڈویژن لگا یا گیا ہے۔تقرری کے منتظر غلام رسول انجم کو ڈیپو ٹیشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات کیا گیا ہے۔کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے گریڈ اٹھارہ کے افسر علی صفیان کو سی ڈی اے میں تعینات کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈو یژ ن نے وزارت تجارت سے این او سی مانگ لیا ہے، پنجاب میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ انیس کے افسر ہما یوں مسعود کو انٹیلی جنس بیو رو میں تعینات کیا گیا ہے۔ خیبر ُختونخواہ میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ انیس کے افسر سید فدا حسین شاہ کو فر نٹئر کا نسٹیبلری میں تعینات کیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین