• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی احکامات کا مذاق مت بنائیں، سندھ ہائیکورٹ نے 2005 سے فیس بڑھانے والے اسکولوں کی تفصیل طلب کرلی

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے اسکول فیس میں 5فیصد سے زائد اضافے سے متعلق کیس میں 2005سے حکومتی منظوری کے بغیر فیس بڑھانے والے اسکولوں کی تفصیل طلب کرلی ہے،دوران سماعت عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسکول کھولنے کے بعد فیسوں میں مزید اضافہ کردیا گیا، عدالتی احکامات کا مذاق مت بنائیں، اپنے حکم پرعمل درآمد یقینی بنانا چاہتے ہیں۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں اسکول فیسز میں 5 فیصد سے زائد اضافے کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی ، ڈی جی پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹرمنسوب صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ توہین عدالت کی درخواست کی کاپی نہیں ملی، عدالتی حکم پرعمل درآمدرپورٹ جمع کرادی ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا درخواست کی کاپی کیا گھر پرجاکردیں گے؟ پرانے ریٹس پر فیسوں کے چالان ایشو کریں۔جسٹس عقیل احمد نے استفسار کیا سپریم کورٹ میں سماعت اورحکم امتناع سے متعلق پوچھاتھا، لوگ پریشان ہیں،عدالتی حکم پرعمل کابتائیں، سماعت مزیدملتوی کریں گے تولوگ مزیدپر یشان ہوں گے۔

تازہ ترین