• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکے ٹکے کےسیاستدانوں نے کرپشن کو نصاب کو حصہ بناڈالا ، فیاض چوہان

لاہور (نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے لوٹ مار کرنے والے ٹکے ٹکے کے سیاستدان باتیں کرتے ہیں ،انہوں نے کرپشن کو نصاب کو حصہ بنا ڈالا ، میٹر ریڈر اور بمبینو سنیما میں ٹکٹ بلیک کرنے والے بھی سیاستدان بنے ہوئے ہیں ، رائے ونڈ اور سرے محل قبروں میں ساتھ نہیں جائے گا۔بدقسمتی سے سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کو ایک نظریہ اور ایک ضابطہ حیات بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات نے گزشتہ روز الحمرا ہال میں نیب کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف آگاہی سے متعلق بچوں کے تقریری مقابلے کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خاتمے اور احتساب کا نعرہ لے کر میدان میں آ ئی ہے نئی نسل کو مایوس نہیں کریں گے۔ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے کرپشن کے خاتمہ کے لیے ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہو کر فرائض انجام دے۔انہوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ نام نہاد خادم اعلیٰ نے 56 کمپنیاں بنائیں جو سب کی سب خسارے میں ہیں مگر ان کمپنیوں میں 12 سے 60 لاکھ تک تنخواہوں پر افسران کو بھرتی کیا گیا۔یہ کرپشن کی بد ترین مثال ہےاور کمال ڈھٹائی سے خادم اعلیٰ اور فرزند اعلیٰ عوام کے سامنے ایسے وکٹری کا نشان بناتے ہیں جیسے کشمیر فتح کر کے، پیدل حج کر کے یا لال قلعے پر پاکستانی جھنڈا گاڑ کے آئے ہیں۔
تازہ ترین