• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹ مارکرنیوالوں سے رقم واپس نکلوائیں گے‘فواد چوہدری

پنڈدادنخان (نمائندہ جنگ)وزیر اطلاعات فواد احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری سمیت جس نے بھی سرکاری خزانے کی لوٹ مار کی ان سے تمام رقوم واپس نکلوائی جائیں گی‘ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والوں سے جب یہ پوچھا جائے کہ اتنی بڑی بڑی رقوم کہا ہیں ان کا حساب دو تو وہ چیخنا شروع کر دیتے ہیں کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ خطرے میں ہے‘ تحریک انصاف کی حکومت کسی کو این آر او نہیں دے گی‘ عدالتیں آزاد ہیں‘ نواز شریف پر جو کیسز ہیں ان کو اپنے انجام تک پہنچنا چاہیے تاکہ عوام میں اعتماد پیدا ہو‘پنڈ دادنخان میںدعوت ولیمہ کے بعدجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں آٹھ سو مکان آشیانہ اسکیم کے پہلے فیز میں بنائے جائیں گے جبکہ محنت کشوں کے لیے کھیوڑہ میں پانچ سو مکان لیبر کالونی میں پہلے فیز میں بنائے جائیں گے ۔
تازہ ترین