• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس کی تیسری پوزیشن برقرار


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے ۔ محمد عباس کی تیسری رینکنگ برقرار جبکہ یاسر شاہ اور بابرا عظم کی رینکنگ میں بہتری آگئی ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹاپ ٹین بیٹنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں ہو سکا ہے ۔ بابرا عظم کی رینکنگ میں 16 درجے بہتری ہو ئی ہے وہ 63 نمبر پر آگئے ہیں ۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔

بالنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے محمد عباس کی تیسری پوزیشن برقرار ہے ۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ دو درجے بہتری کےبولروں کی رینکنگ میں 19 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی 7 ویں پوزیشن ہے جبکہ پہلا کا پہلا اور ساوتھ افریقہ کا دوسرا نمبر ہے ۔

تازہ ترین