• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں دیکھنادنیا کیاکہہ رہی ہے،ہمیں اپنےمفادات دیکھنے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں اور اس کے نتائج سامنے آنے چاہئیں، ہر حکمران اور ریاست کو اپنی سوچ اور بات کہنے کی آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیاکوباورکراناہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان مخالف بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ایسے ممالک میں سے ہے جو امریکا سے لیتے تھے اور بدلے میں کچھ نہیں دیتے تھے، اب یہ سب ختم ہورہا ہے۔پاکستان نے ہمارے پیسے لے کر بھی ہم لئے کچھ نہیں کیا، اس کی ایک بڑی مثال اسامہ بن لادن ہے جبکہ افغانستان ایک اور مثال بن رہا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں ایک ہوگئیں تھیں۔

رضاربانی نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان تاریخی حقائق کے منافی ہے ٗامریکی صدر کی ایک خود مختار ملک کے حوالے سے زبان جارحانہ ہے پاکستان امریکا کی کالونی نہیں جبکہ خواجہ آصف کا کہناہے کہ پاکستان نے امریکا کیلئے جو کچھ کیا، اس کا بدلہ اب تک خون سے چکا رہے ہیں ‘دونوں ملکوں کا تعلق بے وفائیوں اور پابندیوں پر مبنی ہے ‘ امریکی مفادات کے لیے ہم نے نئے مسلک تک ایجاد کر ڈالے ۔وفاقی وزیرشیریں مزاری کہتی ہیں ٹرمپ کا بیان امریکا کو خوش کرنیوالوں کیلئے سبق ہے‘۔

تازہ ترین