• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے بھارت کیخلاف پاکستان کی درخواست مسترد کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے خلاف پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔

آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنادیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے سیریز نہ کھیلنے پر ازالے کا مطالبہ کیا تھا، آئی سی سی نے بھارت کے خلاف سیریز نہ کھیلنے سے متعلق پاکستان کی درخواست خارج کر دی۔

آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق دونوں بورڈز کی جانب سے تین روز جاری رہنے والی سماعت میں تحریری اور زبانی دلائل دئیے گئے۔

تازہ ترین