• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں چاقو بردار کا حملہ، پولیس اہلکار زخمی

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں چاقو بردار شخص کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور شدید زخمی ہو گیا۔

برسلز کے تاریخی سینٹر کے نزدیک ایک چاقو بردار شخص نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا۔

بیلجیئن وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ چاقو سے حملے کا واقعہ پولیس اہلکاروں کے خلاف بزدلانہ کارروائی ہے۔

بیلجیئن وزیر انصاف کے مطابق تفتیش کار واقعے میں دہشت گردی سے تعلق سمیت تمام ممکنہ محرکات کو دیکھ رہے ہیں لیکن دہشت گردی سے متعلق ابھی کوئی واضح اشارے نہیں ملے ہیں۔

واضح رہے کہ 2016 ء میں ہونے والے حملوں کے بعد سے بیلجیئم میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

تازہ ترین