• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

کوئٹہ(آئی این پی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی حلف برداری کی تقریب زیر صدارت ضلعی صدر رحمت اللہ زہری منعقدہ ہوا جس میں صوبائی نائب صدرسردار محمد کاکڑ ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد عارف مینگل سینئر نائب صدر غلام محمد بزدار نصیب اللہ کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام نبی محمد حسنی پریس سیکرٹری باز محمد کاکڑبشیراحمد قریش جمیل احمد نیازی ودیگر ضلعی اور صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نومنتخب کابینہ کے صدر نصیب اللہ کاکڑ جنرل سیکرٹری نعمت اللہ ودیگر نومنتخب کابینہ سے ضلعی صدر رحمت اللہ زہری سے حلف لیاتقریب سے خطاب میں ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران نے جو ذمہ داریاں نومنتخب کابینہ کے کندھوں پر ڈالی ہیں، تمام عہدیدار اپنے ممبران کے جائز حقوق کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور نومنتخب کابینہ کے تمام جائز مسائل کو حل کرنے کیلئے ضلعی کابینہ بھر پور تعاون کریگی ۔
تازہ ترین