• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی ہتھکنڈوں سے طلباء مرعوب نہیں ہونگے،پشتونخوا ایس او

کوئٹہ(پ ر)پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے جاری بیان میں گزشتہ روز یونیورسٹی میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس کی اجازت نہ دینے، پروگرام کو سبوتاژ کرنے اور یونیورسٹی کے دروازوں پر طلباء کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے منفی، استعماری، غیر قانونی اور غیر آئینی ہتھکنڈوں سے طلباء کسی طرح مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ ایسے اقدامات قومی، سیاسی، نظریاتی جدوجہد کو مزید تقویت فراہم کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ ضیاء دور سے لیکر مشرف آمریت تک سیاسی تنظیموں اور قوم پرست جدوجہد پر پابندی لگائی گئی لیکن سیاسی کارکنوں نے ہمیشہ سیاست اور اظہاررائے پر پابندی کے خلاف تاریخی جدوجہد کی اور ان استعماری عزائم کو ناکامی سے دوچار کیا۔ بیان میں گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا گیا کہ کوئٹہ یونیورسٹی میں ہونے والے غیرقانونی اقدامات کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین