• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلاد شریف مذہبی جوش وجذبےکے ساتھ منائینگے، پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی

کوئٹہ(پ ر) سنی سپریم کونسل بلوچستان کے ڈپٹی چیف پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی نےکہاہے کہ ماضی کی طرح امسال بھی میلادشریف مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ان خیالات کااظہارانہوںنے نوجوانوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ڈی آئی جی ‘ ڈی سی ‘کمشنر ایف سی کیسکو اورمیٹرو کارپوریشن کےا فسران سے میلا کے حوالے سے اجلاس ہوئے ہیں اس کے علاوہ تاجر برادری ‘ علماء کرام مشائخ اورقبائلی معتبرین سے بھی ملاقاتیں ہوئیں درجنوں تنظیموں کے رضاکار رابطے میں ہیں ہمارے علاقے میں دس رضا کاروں کے نام رجسٹرکیے گئے ہمارا جلوس ارباب کرم خان روڈ‘ جوائنٹ روڈ ‘ چمن پھاٹک سے ہوتاہوا مرکزی جلوس میں شامل ہوگا ۔
تازہ ترین