• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ فلسطین کو سیاسی شعبدہ بازی کی نذر نہیں کیا جا سکتا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو سیاسی شعبدہ بازی کی نذر نہیں کیا جا سکتا،عالمی برادری مشرق وسطٰی میں قیام امن کے لئے دو ریاستی حل کے اپنے موقف پر قائم رہے۔مشرق وسطی میں قیام امن کے عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر نیکولے ملاڈینوو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطٰی میں قیام امن کے لئے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ خطے میں قیام امن کی بنیادوں کو مزید نقصان پہنچانے سے بچایا جائے تاکہ مستقبل کے لئے کسی معاہد ے کے امکانات برقرار رہیں۔
تازہ ترین