• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی طرف سے گریڈ 22 میں ترقیوں کے فیصلے پر کئی افسران کا احتجاج، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے نظراندار سینئر افسر مشتاق شیخ بطور احتجاج طویل چھٹی پر چلے گئے،ان کا نام میرٹ لسٹ میں ٹاپ پر تھا۔

ذرائع کے مطابق بیوروکریسی کی ترقیوں میں کئی جونیئر افسران کو سینئر ترین افسران پر فوقیت دی گئی، ترقی نہ پانے والے سینئر افسران نے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کے فیصلے پرسوالات کھڑے کردیئے۔

ذرائع نےبتایا کہ مصر میں پاکستانی سفیرمشتاق علی شاہ نے بھی وزارت خارجہ میں اپنااحتجاج ریکارڈ کرادیا، مشتاق علی شاہ کا نام فارن سروس میں میرٹ لسٹ میں پہلے نمبر پر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برازیل میں پاکستان کے سفیر نجم الثاقب کو بھی پروموشن نہیں دی گئی، پولیس سروس کے سینئر افسر اے ڈی خواجہ کو نظرانداز کیا گیا اور پولیس سروس کے جونیئر افسر کو ترقی دے دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ترقی پانے والے کچھ افسران نے گریڈ 21 میں 2 سال کا دورانیہ بھی پورا نہیں کیا تھا، ان میں 6 افسران کئی وجوہات کی بنا پر ترقی کے معیار پر پورا نہیں اترتے، جبکہ 3 افسران کو سنجیدہ نوعیت کی انکوا ئریوں کا بھی سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹلی میں پاکستانی سفیر کو وفاقی محتسب برائے خواتین میں ایک ہراسگی کیس کا سامنا ہے۔

تازہ ترین