• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر ہر طرح کے مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہاہےکہ کرتارپورہ میں سکھوں کی مذہبی زیارت کی بحالی کیلئے جلد اچھی پیشرفت سامنے آنے والی ہے ۔

ہفتہ وار بریفنگ میں دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پولیس آفیسر طاہر داوڑ کی شہادت سے متعلق تحقیقات میں افغانستان تعاون نہیں کر رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ ہرقسم کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، کرتار پورہ میں سکھوں کی مذہبی زیارت کی بحالی کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں ، کرتار پورہ کے متعلق جلد اچھی خبر سنائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ شہید پولیس آفیسر طاہر داواڑ کے قتل کی تحقیق کے معاملے پر افغان حکومت کی جانب سے تاحال کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہے، البتہ پاکستان میں اس اغوا اور قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی جارحیت کی سختی سے مذمت کرتا ہے جبکہ وزیراعلیٰ امرتسر کے بیان کو مسترد کرتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سوچ کر بولنے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد ریکارڈ کی تصحیح کیلئے ٹوئٹ کیے۔

تازہ ترین