• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان اوردیگرشہروں میں میلادالنبیؐ کی تقریبات،ریلیاں، مٹھائیاں تقسیم

ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر )جامعہ انوار العلوم نیو ملتان کے زیر اہتمام عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس کاروانِ مصطفی ٰ ؐ صبح9 بجے شیخ علامہ سید ارشد سعید کاظمی کی زیر قیادت جامعہ انوار العلوم ٹی بلاک نیو ملتان سے نکالا گیا جو چوک کمہاراں، مین بازار،پیراں غائب روڈ،پل باقر آباد، شاہی جامع مسجد باقرا ٓباد، الفلاح چوک، مدنی چوک، الواحد چوک شاہ رکن عالم کالونی، میلاد چوک، حیات النبی چوک، گلشن مارکیٹ، الرحیم چوک، دی کپل میرج معصوم شاہ روڈ،گلستان چوک، احمد پارک کالونی، خانیوال روڈ ، محمود آباد، خوشحال کالونی، اور رشید آباد چوک سے ہوکر غزالی علامہ سید احمد سعید کاظمی کے مزار پر شاہی عید گاہ میں ختم ہوا۔ مدرسہ عربیہ فیضانِ رسول ملتان کے زیر اہتمام میلاد النبی کا سالانہ جلوس اپنے مقررہ راستوں ٹی بی ہسپتال روڈ، خونی برج، شاہ خرم روڈ، ممتاز آباد سے ہوکر واپس مدرسہ فیضان رسول دربار حضرت بابا لعل شاہ واقع ٹی بی ہسپتال روڈ پر اختتام پذیر ہوا ۔ متحدہ میلاد کونسل میں شامل حلقہ فریدیہ ممتازآباد کے زیراہتمام باررہوں سالانہ مشعل بردار میلاد ریلی آستانہ فریدیہ 293ڈی ممتازآباد سے شروع ہوکر المسلم روڈ کچی آبادی ممتازآباد پھاٹک ،مونا گرائمر سکول،کارپوریشن آفس روڈ سے ہوتی ہوئی آستانہ فریدیہ پر اختتام پذیرہوئی۔ریلی کے شرکاء پیدل،گاڑیوں ،بگھیوں،اونٹ گاڑیوں اور ٹرکوں پر سوار تھے ۔میلاد ریلی کے اختتام پر شرکاء میلاد ریلی میں سے 5 خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے جبکہ آج 12 ربیع الاول دن 12 بجے دیسی گھی سے تیار کی گئی 100 من حلوے کی دیگ تقسیم کی جائے گی۔ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اور مرکزی بزم محب غلامان رسول ملتان کے زیراہتمام عید میلاد النبی کے موقع پر ہفت روزہ تقریبات کے پانچویں روز مرکزی جلوس جامعہ مسجد ابو خان اندرون دہلی گیٹ ملتان سے نکالا گیا جس کی قیادت اراکين صوبائی اسمبلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، محمد ندیم قریشی، سربراہ گیلانی خاندان مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے کی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں دولت گیٹ چوک پر انجمن اسلامیہ کی جانب سے عید میلا د النبی کے جلوس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید میلا د النبی مسلمانوں کے لیے سب سے بڑی خوشی کا دن ہے ۔ شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام سالانہ سیرتالنبی ؐ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما میاں نعیم ارشد نے کہا ہے کہ آقا دو جہاںؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے دکھی انسانیت سے محبت کریں۔ شاہد محمود انصاری، رخسانہ انور، ظل فاطمہ ایڈووکیٹ، محمد عمران اعظمی، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، اورنگزیب خان بلوچ، امیر نواز ملک، خالد چٹھہ، مجتبیٰ بلوچ، اصغر محمود بلوچ، ثقلین خان بلوچ، یوسف گل، محمد عادل، حفیظ سیال، رخسانہ محبوب، رضوانہ شاہین، کوثر شاہین، شبنم عظیم، حمیدہ بانو، احمد بھٹہ، اجمل رونگھا، تصور حیات و دیگر شریک تھے۔ تاجر برادری نے عید میلادالنبی پر مارکیٹوں،بازاروں کو سجایا ۔ محافل میلاد منعقد کیں ۔ سوسائٹی فار سپیشل پرسنز ، ملتان ڈیف و یلفیئر ایسوسی ایشن اور ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیرِ اہتمام ریجنل بوائز سکائوٹس ہیڈ کوارٹر کے سبزہ زار میں عید میلاد النبی کے حوالے سےتقریب ہوئی۔ گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے جسمانی معذوراں ملتان کے زیراہتمام عید میلاد النبی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے ممبر ندیم قریشی تھے ۔اقلیتی وفد کے ہمراہ عید میلادالنبی کا کیک کاٹنے کے موقع پر تحریک امن پاکستان کے چیئرمین سربراہ خاندان گیلانیہ مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے کہا کہ اسلام نے اقلییتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیا ہے۔ مسیحی رہنما پیٹر سرفراز گل، بشپ شہزاد تنویر ہندو کمیونٹی سے شکنتلہ دیوی کے علاوہ مخدوم تنویرالحسن گیلانی، مخدوم ابوالحسن گیلانی۔مخدومزادہ راجن بخش گیلانی،الحاج اشرف قریشی،عامر محمود نقشبندی بھی موجود تھے۔ ہفتہ وحدت کےسلسلےمیں ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی کی زیر نگرانی قدیمی ومرکزی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے سامنے مرکزی استقبالیہ کیمپ کااہتمام کیاگیا۔ عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں سنٹرل جیل ملتان میں تقریب ہوئی۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ قوت گویائی و سماعت سے محروم عاشقان رسول کی جانب سے محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ۔شرکاء نے اشاروں اور حرکات کے ذریعے شرکا نے سرکار دو عالم سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ میئر میونسپل کارپوریشن ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے عید میلاد النبی کے موقع پرشہباز شریف ہسپتال اورنیو سنٹرل جیل میں مٹھائی تقسیم کی۔ ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریا ض ملک نے عید میلاد النبی کے موقع پر مریضوں اور قیدیوں کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے ڈسٹرکٹ جیل ،چلڈرن ہسپتال اور اولڈ ہوم کا دورہ کیا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام مقامات پر مٹھائیاں او ر تحائف تقسیم کئے ۔ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں قرآت اورنعت کلب کے زیر اہتمام محفل نعت اور سیرت سیمینار زیر صدارت وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر آصف علی نے منعقد ہوا۔ نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان میں سیرت النبی کانفرنس آج صبح 10 بجے ہوگی ۔ متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی کے مطابق عیدمیلاد النبی کے موقع پر بزمِ شانِ رسالت کے زیراہتمام محفل سماع آج رات بعد نماز عشاء دربار نوشاہی نزد مدینہ مسجد پیرپراٹھی شاہ میں منعقد ہوگی۔
تازہ ترین