وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ خادم رضوی کوحفاظتی تحویل میں لےکرمہمان خانےمنتقل کیاگیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک مسلسل عوام کی جان و مال کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے اور تحریک لبیک مذہب کی آڑ لے کر سیاست کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی کی ضرورت25نومبرکی احتجاجی کال واپس نہ لینےکی وجہ سےپیش آئی۔