• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن کی بند ٹرینیں مرحلہ وار بحال کرانیکی کوشش کریں گے ،ڈی ایس ریلوے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے امیر داؤد پوتا نے کہا ہے کہ ملتان سے فیصل آبادکے درمیان چلنے والی 173اپ فیصل آباد ایکسپریس میں باقاعدہ پہلے روزمسافروں کی تعداد بہت حوصلہ افزا رہی،یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کے روز ٹرین کے آنے اور جانے کے سفر کو فری قرار دیاگیا تھا گزشتہ روز اتوار کو ٹکٹ کے ساتھ سفر کرنے کا مسافروں کا پہلا روز تھا ،ریلوے کی رپورٹ کے مطابق ٹرین میں مجموعی طور پر 628نشستوں کی گنجائش تھی جب کہ گزشتہ روز 531مسافروں نے سفر کیا،ملتان سٹیشن سے 265افراد،خانیوال سے 51،عبدالحکیم سے 73،شور کوٹ سے 85،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایک اور گوجرہ سے 62مسافرسوار ہوئے،یوں ٹرین میں نششتوں کی کل تعداد کے حساب سے مسافروں کی تعداد 85فیصد رہی ،ڈی ایس ریلوے ملتان امیرداؤد پوتا کا کہنا تھا کہ نئی ٹرین کے پہلے ہی روز 85فیصد مسافروں کا سفر کرنا بڑی حوصلہ افزا بات ہے،امید ہے کہ فیصل آباد ایکسپریس ریلوے ملتان کی کامیاب ٹرین ثابت ہوگی،انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے ملتان ڈویژن کی بند ہونے والی دیگر ٹرینیں بھی مرحلہ وار بحال کرانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
تازہ ترین